پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ملک میں پی ڈی ایم کے مقاصد کیا ہیں؟ وزیراعلیٰ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت پاکستان میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتی ہے لیکن یہ لوگ ناکام ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پہلی بارصاف اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے، جبکہ اپوزیشن کو عوام نے مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اڑھائی برس میں حکومت کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

- Advertisement -

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں، پراپیگنڈہ کرنے والےجان لیں عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں