جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیر خارجہ کی سعودی، قطری اور بحرینی وزرائےخارجہ کو خلیجی ریاستوں کے تنازعات کے حل پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی ، قطر اور بحرینی وزرائےخارجہ سے رابطہ کرکے خلیجی ریاستوں کےتنازعات کےحل اور سعودی عرب میں کامیاب جی سی سی مذاکرات پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا ، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کےمابین دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور جی سی سی ممالک میں تنازعات کےحل کیلئے کاوشوں سمیت دیگرامور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرخارجہ نے قطر و خلیجی ممالک میں تنازعات کےحل کیلئےسعودی کردار کو سراہتے ہوئے سعودی ہم منصب کوجی سی سی سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

- Advertisement -

شاہ محمودقریشی نےخلیجی ریاستوں کی دیرینہ تنازعات کےحل کیلئےآمادگی کوسراہا جبکہ دونوں وزرائےخارجہ نےعالمی سطح پرتعاون کےفروغ پرمشاورت کی۔

وزیرخارجہ نےمسئلہ کشمیراوراسلاموفوبیاپرقراردادوں پرسعودی عرب کاشکریہ اداکیا اور وزرائےخارجہ کااہم علاقائی وعالمی امورپرباہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا قطر کے وزیرخارجہ سے رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے قطر کے وزیرخارجہ محمدبن عبدالرحمان ال تھانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، وزرائےخارجہ میں دو طرفہ تعلقات،خلیجی ممالک میں تنازعات کےحل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے خلیجی ریاستوں کےتنازعات کےحل میں مثبت ردعمل پر قطری ہم منصب کومبارکباد دیتے ہوئے العلا سعودی عرب میں جی سی سی کے کامیاب اجلاس پر بھی مبارکباد دی۔

وزیرخارجہ نے کہا کامیاب اجلاس سےخلیجی ممالک میں اعتماد، تعاون کی فضا کوفروغ ملے گا، توقع ہے خطےمیں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گi , پاکستان تمام خلیجی ممالک سےاچھےتعلقات کاخواہاں ہے۔

وزرائےخارجہ میں پاک قطرکثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی کا بحرین کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

بحرین کے وزیرخارجہ عبدالطیف الزیانی سے بھی شاہ محمودقریشی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، رابطے میں دونوں وزرائےخارجہ میں دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی پرتبادلہ خیال کیا گیا اور خلیجی ممالک میں دیرینہ تنازعات کےحل کیلئےکی جانیوالی سفارتی کاوشوں پر گفتگو کی گئی۔

وزیرخارجہ نےخلیجی ریاستوں کی تنازعات کےحل کیلئےمثبت سوچ کوسراہتے ہوئے اسےخطے میں امن واستحکام کیلئےحوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

وزیرخارجہ نے کہا 5جنوری کوالعلا سعودی عرب میں کامیاب جی سی سی مذاکرات کا انعقاد ہوا، کامیاب مذاکرات سے جی سی سی ممبرممالک میں اعتمادکی فضا بحال ہوگی اور خلیجی ریاستوں کےدرمیان تعاون کوفروغ ملےگا ۔

شاہ محمود قریشی نے47ویں اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں حمایت اور مسئلہ کشمیر،اسلاموفوبیاپرپیش قراردادوں کی حمایت پر بحرینی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

وزرائے خارجہ میں مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم علاقائی وعالمی امورپر مشاورت کاسلسلہ جاری رکھنےکاعزم کیا جبکہ عالمی سطح پرباہمی دلچسپی کےامورپرمشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں