تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی سفیر نے دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی منتقلی میں اضافے کی خواہش ظاہر کردی

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے سیکریٹری دفاع سے ملاقات کے دوران دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے وزارت دفاع میں سیکریٹری دفاع سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران سیکریٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کا دائرہ کار مثالی ہے۔

سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی اور پاکستان آرمڈ فورسز کے تربیتی اداروں میں فوجی تربیت کو سراہا۔

سیکریٹری دفاع نے سعودی سفیر کو سی پیک منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -