پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

پاکستان نےسری لنکا کو113رنزسےشکست دےدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں ایک سو تیرہ رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی، شاندار کم بیک پر عمر گل کو اے آر وائی گولڈ بار دی گئی۔

شارجہ میں ایک بار پھر جیت پاکستانی شاہینوں نے لنکا ڈھا دی، تیسرے ون ڈے کا ٹاس سری لنکن کپتان اینجلو میتھوز نے جیتا اور کیا فیلڈنگ کا فیصلہ جو پڑ گیا مہنگا، پاکستانی بلے بازوں نے بھر پور فائدہ اٹھانے ہوئے سری لنکن بولرزکو لیا آڑے ہاتھوں اور کی جم کر دھلائی ، احمد شہزاد اور پروفیسر حفیظ نے لگائے ایسے چوکے چھکے کے سری لنکن بولرز بے بسی کی تصویر بن گئے۔

بدقسمتی سے احمد شہزاد اکیاسی رنز بنا کررن آؤٹ ہوگئے، لیکن پروفیسر نے ابتداء میں مالنگا کے کیچ چھوڑنے کا پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے سری لنکن ٹائیگرز پر لاٹھی چارج کر نے میں مصروف رہے۔ انھوں نے سیریز کی دوسری اور کیرئیر کی آٹھویں سنچری بناڈالی، مصباح الحق اور عمر اکمل نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بولرز پر خوب اچھی طرح ہاتھ صاف کیے۔ 

تین سو ستائیس رنز کے تعاقب میں سری لنکن بلے باز آغاز سے مشکلات میں نظر آئے۔ عمر گل نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرکے سری لنکن ٹیم کی پیش قدمی کو بریک لگایا اور پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔

جلد وکٹیں گرنے کے باعث سری لنکن ٹیم سنبھال نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتی رہی، سعید اجمل ، جنید خان اور محمد حفیظ سب ہی نے دو دو سری لنکن بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور تین وکٹیں لینے والے عمر گل نے پوری ٹیم کو دو سو تیرہ رنز پر پویلین پہنچا دیا ۔ محمد حفیظ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

اہم ترین

مزید خبریں