اشتہار

جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری، ٹرمپ کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ وہ سب لوگ جنہوں نے مجھ سے پوچھا تھا انہیں بتانا چاہتا ہوں 20 جنوری کو ہونے والی جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوں گا۔

اس سے قبل کی گئی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جن محب وطن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی غیر منصفانہ اور ناجائز سلوک نہیں ہونے دیا جائے گا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے جوبائیڈن کےصدر اور کاملا ہیرس امریکا کی نائب صدر بننے کی توثیق کردی، جس کے بعد جوبائیڈن آئینی طور پر امریکا کے 46ویں صدر بن گئے، امریکی کانگریس کے مطابق جوبائیڈن اور کاملا ہیرس 20جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

پندرہ دسمبر کو امریکہ میں الیکٹورل کالج کی سرکاری ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا تھا جبکہ ٹرمپ نے ایک بار پھر جوبائیڈن کو صدر ماننے سے انکار کیا تھا، جو بائیڈن نے 306 جبکہ صدر ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں