منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

درجہ حرارت 5.8 ڈگری تک گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں