منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا سے مزید 40 اموات ، 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں 24گھنٹے میں کورونا سے 40 اموات ریکارڈ ہوئی اور 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے  آئے، جس سے اموات کی تعداد 10 ہزار568   تک جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ  24گھنٹے میں  کوروناسے 40مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار568 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار898 کوروناٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2007افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی ،ملک میں کورونا کے  ایکٹیو کیسز کی تعداد33474 اور کورونا مریضوں کی تعداد4 لاکھ 99 ہزار517 تک جا پہنچی ہے۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر نے بتایا ملک بھرمیں کوروناکے305مریض وینٹیلیٹر پر جبکہ 631اسپتالوں میں کورونا کے 2779 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 4لاکھ 55ہزار 445 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار4 تک پہنچ چکی جبکہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار111 ، خیبرپختونخوا میں 60 ہزار751 ،اسلام آباد میں 38 ہزار970 اور آزادکشمیر میں کورونا سے 8 ہزار451 کیسز سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں