تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

جنگل سے ہزاروں زندہ چوزے برآمد

نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں پراسرار مرض پھیلنے کی وجہ سے پرندوں کی اموات ہورہی ہیں، ماہرین نے تصدیق کی کہ مرغیوں، بطخوں اور دیگر پرندوں‌ کی اموات برڈ فلو کی وجہ سے نہیں ہوئیں۔

بھارتی ریاستوں میں سیکڑوں پرندوں کی پُراسرار موت کے بعد شہری بہت زیادہ خوف کا شکار ہیں کیونکہ مقامی اور مرکزی حکومت کی جانب سے پرندوں کی جان بچانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔

پرندوں بالخصوص بطخوں اور مرغیوں کی اموات کے بعد پولٹری فارم کی صنعت کا کام بیٹھ گیا ہے اور شہری برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر اب مرغی کا گوشت یا انڈے بھی خریدنے سے گریزاں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں چکابلاپورہ کے گاؤں کنیتاہلی گاؤں میں نامعلوم افراد ہزاروں چوزے رات کے اندھیرے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ چکابلاپورہ کے مکینوں نے بتایا کہ وہ جب صبح سو کر اٹھے تو چوزوں کی آوازیں آرہی تھیں، جو اُن کے لیے حیران کن تھی۔

مکینوں کے مطابق چوزوں کی آوازیں جنگل سے آرہی تھیں، علاقہ عمائدین واقعے کی جانکاری کے لیے جمع ہوئے اور پھر انہوں نے آواز کا تعین کرتے ہوئے مذکورہ مقام کی طرف جانے کا ارادہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ایک اور پُراسرار بیماری پھیل گئی، ہزاروں بطخیں ہلاک

یہ بھی پڑھیں: سال نو کی پہلی رات سیکڑوں پرندوں کی پراسرار موت، سڑک لاشوں سے بھر گئی

گاؤں مکینوں کے مطابق وہ جب جنگل پہنچے تو وہاں منظر دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں پیلے رنگ کے چوزے موجود تھے۔

گاؤں والوں کے مطابق برڈ فلو کے خدشے کے پیش نظر پولٹری صنعت سے وابستہ بعض افراد علی الصبح بڑی تعداد میں چوزوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔

جنگل میں چھوڑے گئے چوزے کچھ ہی دیر میں کنیتا ہلی گاؤں کے اطراف میں پھیل گئے جنہیں مکینوں نے پکڑا اور انہیں اپنے گھر لے گئے۔

Comments

- Advertisement -