جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کورونا وائرس کے صحتیاب مریض سے متعلق ماہرین کا خطرناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض میں صحتیابی کے کئی ماہ بعد بھی اس کی علامات برقرار رہتی ہیں۔

اس حوالے سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوویڈ انيس سے صحت يابی کے بعد بھی مریضوں کی اکثريت ميں اس مرض کے طويل المدتی اثرات نماياں رہتے ہيں اور يہ امکان بھی موجود رہتا ہے کہ مريض دوبارہ اس وبائی مرض کا شکار ہو جائے، اس لیے صحت يابی کے بعد بھی احتياط لازمی ہے۔

ايک تازہ طبی مطالعے کے نتیجے ميں يہ بات سامنے آئی ہے کہ تين چوتھائی سے بھی زائد مريضوں ميں صحت يابی کے چھ ماہ بعد تک وائرس ايک علامت باقی رہتی ہے۔ سب سے زيادہ پائی جانے والی علامت شديد تھکاوٹ کا احساس اور پٹھوں ميں درد تھی۔ چند مريضوں ميں نيند کی کمی بھی نوٹ کی گئی۔

يہ مطالعہ کوویڈ انيس کے طويل المدتی اثرات کا جائزہ لينے کے ليے چينی شہر ووہان ميں مکمل کیا گيا، جس کے نتائج سائنسی جريدے دی لَینسٹ ميں شائع ہوئے ہیں۔

مطالعے ميں ووہان کے ايک اسپتال سے گزشتہ برس جنوری سے مئی کے درميان علاج کے بعد صحت ياب ہونے والے 1,733مريضوں کا طبی معائنہ کرايا گيا، ستاون برس کی اوسط عمر کے مريضوں سے جون اور ستمبر کے درميان سوالات پوچھے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں