ریاض: سعودی عرب میں جعلی اقامہ بنانے والوں کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، پولیس کی بڑی کارروائی میں غیرملکی گروہ گرفتار ہوا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس کی جانب سے یہ اہم کارروائی سعودی دارالحکومت ریاض میں کی گئی جہاں سے جعلی اقامے بنانے والے ایک غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار گروہ کے قبضے سے سینکڑوں جعلی اقامہ کارڈ، میڈیکل کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس ضبط کیے گئے۔ ملزمان نے ریاض شہر میں واقع ایک اپارٹمنٹ کو اپنا اڈہ بنا رکھا تھا۔
سعودی عرب: جعلی اقامے بیچنے والا گروہ گرفتار
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر یہ کامیاب کارروئی کی گئی، گروہ کے ٹھکانے سے پرنٹنگ آلات، کمپیوٹر اور سینکڑوں اقامہ، لائسنس اور میڈیکل کارڈ ملے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید کہا کہ تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔