گوادر: صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں ہونے والے دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تربت پولیس کے مطابق آج صبح سینما چوک پر دھماکا ہوا، دھماکے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے جبکہ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے مخلتف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، ان تمام افراد کو ضلع تربت میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
گذشتہ سال ماہ سترہ نومبر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایف سی اہلکاروں اور مطلوب دہشتگرد ملا عمر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اہلکاروں کی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک ہوگیا تھا، ہلاک دہشت گرد ملاعمر ایران کو بھی انتہائی مطلوب تھا اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال سترہاکتوبر کو تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے لانس نائیک شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔