منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

قومی ٹیم نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے بذریعہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت اسکواڈ میں شامل 20 ارکان لاہور پہنچے جن میں اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ، ظفر گوہر شامل ہیں۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ، حارث سہیل، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی لاہور پہنچ گئے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان آج صبح کراچی پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں دو صفر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں