اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی کنگز سیزن 6 میں بھی کامیابی کے لیے پرعزم ہے، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز سیزن 6 میں بھی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم، بابر اعظم اور محمد عامر ابتدا سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں اور کراچی کنگز ان کے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ڈرافٹنگ میں کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ کنگز نے پی ایس ایل سیزن فائیو کی کامیابی میں بہت زیادہ محنت کی تھی کوشش ہے کہ سیزن سکس میں اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی کنگز میں بابر اعظم، محمد عامر،شرجیل خان، عماد وسیم، کولن انگرام، محمد نبی، ڈین کرسچن، محمد نبی،جو کلارک، محمد الیاس، دانش عزیز، ذیشان ملک، قاسم اکرم ، نور احمد ودیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں