اشتہار

سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نیوم میں کاربن فری ذالان شہر بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کی ریاست کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کےلیے وژن 2030 کے تحت درجنوں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا تھا جو آہستہ آہستہ پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔

ولی عہد نے نیوم شہر میں کاربن فری ذالان شہر کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس میں شور، ہنگامے آلودگی اور گاڑیوں کے رش سے پاک ہوگا اور اس شہر میں مصنوعی ذہانت کے سہارے مربوط معاشرے بسائے جائیں گے۔

- Advertisement -

ذالاین سعودی وژن 2030 کے اہداف کو عملی جامہ پہنائے گا۔ یہاں روزگار کے 3 لاکھ 80 ہزار مواقع مہیا ہوں گے اور یہ دس لاکھ آبادی کا شہر ہوگا جس کا رقبہ 170 کلومیٹر طویل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ شہر 2030 تک سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار میں 180 ارب ریال کا حصے دار بنے گا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شہر میں تمام عصری سہو لتیں موجود ہوں گی، میڈیکل سینٹر، سکول اور تفریح کے وسائل مہیا ہوں گے۔

یہاں کے باشندے 5 منٹ پیدل چل کر سبزہ زاروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ یہاں سریع رفتار ٹرانسپورٹ کا انتظام ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں