جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان کیخلاف بھارتی شرانگیزیاں اور ڈس انفولیب کے انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے خلاف بھارتی شرانگیزیاں اور ڈس انفولیب کے انکشافات سامنے آئے ہیں جس پر وفاقی وزیر مراد سعید نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں بحث کی ضرورت اجاگر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو الگ الگ خطوط ارسال کردیے۔ وفاقی وزیر نے اپنے لکھے گئے خطوط کے ذریعے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے خصوصی اجلاس بلوانے اور تفصیلی بحث کی استدعا کی۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی کثیرجہتی یلغار کررہا ہے، پارلیمان میں مفصل بحث سےق ومی حکمت عملی کی تیاری اہمیت اختیار کرچکی ہے۔

- Advertisement -

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاہی نہیں مسلم امہ کاکلیدی اوریواین کامتحرک ترین رکن ہے، پاکستان جغرافیے اور اسٹریٹجک خواص کے باعث غیرمعمولی حیثیت کا حامل ہے۔

بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑی ناکامی

وفاقی وزیر نے کہا کہ تنازعات کے پرامن حل، امن اور فلاح و ترقی کی ہر کاوش میں شراکت دار ہے، دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار بےگناہ افراداور100 ارب ڈالر سے زائد کی قربانی دی، پاکستان افغانستان میں جامع مذکرات سے امن کا دروازہ کھول رہاہے، عالمی ماحولیاتی تغیرات کے خطرات کے ازالے کے لیے بھی پاکستان متحرک ہے۔

مرادسعید کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے محفوظ بنانے کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی پوشیدہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں