جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں اقامہ سے متعلق غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابشر ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اقامہ حاصل کریں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے زور دیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود تمام غیرملکی اپنے لیے ڈیجیٹل اقامہ جاری کروائیں، ابشر ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اقامہ جاری کروایا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق اقامہ کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ڈیجیٹل اقامہ متبادل کے طور پر کام آئے گا، ڈیجیٹل اقامہ کی کاپی موبائل میں محفوظ بھی کی جاسکتی ہے۔

‘اب اقامہ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی’

یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ دنوں ڈیجیٹل اقامے کا اجرا ہوا ہے، جس کے بعد سے شہری آن لائن ڈیجیٹل اقامہ حاصل کررہے ہیں، جبکہ حکومت نے تمام غیرملکیوں کو اس حوالے سے خصوصی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں ابشر ایپ بغیر انٹرنیٹ کے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ سعودی حکام نے شناختی دستاویز کی تصدیق کیلئے ‘ابشر افراد’ ایپ تیار کی ہےجس کے ذریعے اقامہ کا ڈیجیٹل ایڈیشن جاری ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں