جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 32 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 32 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 605 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

- Advertisement -

پورے دن میں 17 سو 45 ارب روپے مالیت کے 58 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

اس سے قبل سال نو کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی جس کی بدولت 100 انڈیکس ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یکم جنوری کو مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1.55 فیصد اور 679 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 434 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی صورتحال

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں