جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرنٹ لگنے سے اموات، پیسکو کو 1کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو جرمانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی سےدسمبر2019کےدوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات پر نیپرا نے پیسکو پر 1کروڑ30لاکھ روپےجرمانہ عائد کر دیا ہے۔

نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 افرادکی ہلاکت پر2ممبران پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، 26میں سے 14 اموات میں پیسکو قصوروار قرارپایا۔

- Advertisement -

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کےتحت پیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا، پیسکو ضابطہ اخلاق اور حفاظتی معیارات برقرار رکھنےمیں ناکام رہا، پیسکوبروقت اموات کی اطلاع اتھارٹی کودینےمیں بھی ناکام رہا۔

نیپرا کی جانب سے پیسکو کو سوگوار خاندانوں کو معاوضہ اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں