جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نقص امن کا خطرہ : گوگل کے بعد ایپل نے بھی معروف ایپلی کیشن معطل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے بعد اب ایپل نے بھی سوشل نیٹ ورکنگ اپلی کیشن پارلر کو اپنے اسٹور سے ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی آئی ٹی کمپنی ایپل نے بھی امریکا میں استعمال ہونے والی مائیکرو بلاگنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پارلر کو پلے اسٹور سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

مذکورہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس کی جانب سے اب تک تشدد پر اُکسانے والی پوسٹوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔

- Advertisement -

ترجمان ایپل نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے ایپ اسٹور میں ہمیشہ مختلف نظریات کو جگہ دی ہے تاہم ہمارے پلیٹ فارم پر تشدد کی دھمکیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلر نے لوگوں کے تحفظ کو لاحق خطرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے چنانچہ ہم ان مسائل کے حل تک اس اپلی کیشن کو اپنے اسٹور سے معطل کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بڑی آئی ٹی کمپنی گوگل نے بھی پارلر نامی اپلی کیشن کو معاشرے کے لیے فوری خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی تشہیر معطل کردی ہے، کمپنی کے مطابق اس ایپ کو استعمال کنندگان تشدد کو بھڑکانے والے پیغامات مسلسل پوسٹ کر رہے تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سمیت کئی قدامت پسند افراد اس متنازعہ ایپلی کیشن پارلر کا استعمال کرتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدھ کے روز واشنگٹن میں کانگریس کے گھیراؤ کے موقع پر بھی اسی سوشل نیٹ ورک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا گیا تھا اس واقعے میں بد قسمتی سے 5افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں