ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

واٹس ایپ کو کس طرح اَن انسٹال کیا جاسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کے بعد کئی صارفین اب اس میسجنگ ایپ کے استعمال سے چھٹکارا پانے کا سوچ رہے ہیں۔

فیس بک کی اس ایپ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں جو صارفین کو اسے ان انسٹال کرنے پر غور کے لیے مجبور بھی کررہی ہیں۔

واٹس ایپ کے صارفین نے ایک جانب تو دوسری ایپس کا استعمال بھی شروع کردیا ہے لیکن واٹس ایپ سے مکمل آزادی کیسے حاصل کی جائے یہ ان کے لیے مشکل بنا ہوا ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کو ان انسٹال کرنے سے پہلے آپ اپنا ڈیٹا محفوظ بنائیں جس میں چیٹ، فوٹوز اور ویڈیوز وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور بڑی خبر

واٹس ایپ پر موجود اپنی چیٹ ، فوٹوز اور ویڈیوز فون میموری میں علیحدہ سے محفوظ کرلیں ، یہاں چیٹ کو سیو کرنا آسان نہ ہو تاہم ایسے میں ویڈیو اور فوٹو ز کو بچایا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد بھی واٹس ایپ کو اَن انسٹال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ سوشل میڈیا جائنٹ کے پاس محفوظ رہے گا اور اس سے آپ کا ڈیٹا شیئر ہوتا رہے گا۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے واٹس ایپ سے اپنے اکاؤنٹ کو پہلے ڈیلیٹ کریں اور جب ایسا ہوجائے تو اس کے بعد واٹس ایپ کو اَن انسٹال کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں