جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایئرلیگ لاہور کے صدر اور ان کے بھائی کی ڈگری جعلی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم کے قریبی رشتہ دار اور ایئرلیگ لاہور کے صدر احمدسلیم بٹ اور ان کے بھائی کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی سی بی اے یونین ایئرلیگ لاہور کے صدر احمد سلیم بٹ اور انکے بھائی حامد سلیم بٹ کی بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔ ،

ذرائع کے مطابق احمد سلیم بٹ وزیر اعظم کے قریبی رشتہ دار ہونے کی وجہ سے لاہور اسٹیشن منیجر منظور جونیئر نے ان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی بلکہ انہیں تمام مراعات دی جارہی ہیں ،ذرائع کے مطابق پی آئی اے قوانین کے مطابق جعلی ڈگری ثابت ہونے پر کسی بھی ملازم کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں،  وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا، یہ دونوں بھائی وزیر اعظم کے رشتہ دار ہونے کی وجہ سے مانچسٹراور نیو یارک گئے تھے جو کہ خلاف قانون ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایئر لیگ لاہور کے صدر احمد سلیم بٹ اتوار کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور ایئرلیگ کے ملازمین کو جو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر شوکاز دیا گیا ہے یا ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے، ان کی بحالی کیلئے بھی زور دیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے میں تین سو سے زائد ملازمین کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں