جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 2ہزار زائد مریضوں کی حالت تشویشناک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار717ہوگئیں جبکہ 2ہزار 3 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں مزید 41  افراد کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات 10ہزار717 ہوگئیں۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ 24گھنٹےمیں40 ہزار 88 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2ہزار408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد ہے۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر  کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 7 اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹےمیں کورونامیں مبتلا3 ہزار606مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار977 ہو گئی  ہے جبکہ کورونا کے 2 ہزار340 مریضوں کے کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 885 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 اور آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں