برسبین: دورہ آسٹریلیا پر موجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑی انجریز سے نجات نہ پاسکے ہیں اور ایک کے بعد ایک کینگروز کے خلاف سیریز سے باہر ہونے لگیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت ٹیم سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جسپریت بمراہ ہیں جو انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ نے سڈنی میں فیلڈنگ کے دوران پیٹ میں دباؤ کی شکایت کی تھی، ضروری ٹیسٹ کرانے پر اسٹرین کی شکایت آئی، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد انجری سے چھٹکارہ پانے کے بعد بمراہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔
کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بمراہ نے بھارت کی جانب سے بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا، توقع کی جارہی ہے کہ جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
India could be without Jasprit Bumrah, the leader of their pace attack, for the #AUSvIND series decider in Brisbane
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 12, 2021
واضح رہے کہ کینگروز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران اب تک بھارتی ٹیم کے سات اہم ارکان انجریز کے باعث ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں، ٹیم سے باہر ہونے والوں میں محمد شامی، امیش یادیو، کے ایل راہول، رونڈر جڈیجا، ہنوماوہاڑی، مایہ ناز لیگ اسپنر روی چندن اشون اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔