تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری چیلنج

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری چیلنج کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

دوران سماعت نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ موجود ہے ،نعیم بخاری کو عمر کی عاریت کس نے دی ہے؟

اس موقع پر وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے عمر کی رعایت دی ہے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کابینہ ڈویژن عمر رعایت نہیں دے سکتا ،نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کا فیصلہ کیا جائے۔

عدالت نے ہدایت دی کی آئندہ سماعت میں نعیم بخاری کی تقرری پر عدالت کو مطمئن کریں ، بعد ازاں کیس کی مزید سماعت14 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  نعیم بخاری چیئرمین پی ٹی وی مقرر

واضح رہے کہ گذشتہ سال 23 نومبر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا گیا، نعیم بخاری کو تین سال کے لئے چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا گیا ہے۔

نعیم بخاری نے اٹھارہ جون دو ہزار سولہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، بعد ازاں ان کا شمار پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں شامل ہونے لگا، اس کے علاوہ نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے تھے ، سینئیر قانون دان نعیم بخاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -