جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے کی وائٹ آئس برآمد کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے چار کلو گرام وائٹ آئس برآمد کی گئی، پارسل کراچی سے مرزا اسد نامی شخص نے بحرین کے لیےبک کرایا تھا، منشیات کو مہارت سے ڈرائی فروٹ کے ٹن میں چھپایا گیا تھا، برآمد کی جانے والی وائٹ آئس کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔ایئرپورٹ حکام نے ایک اور کارروائی کے دوران بیرون ملک سےآنے والے مسافروں سے اسمگل شدہ سامان بر آمد کیا، برآمدہونے والی اشیا میں موبائل فون ،سونا، شراب،گارمنٹس اشیا اور ممنوعہ الیکٹرونکس شامل ہیں، مسافروں سے برآمد اسمگل سامان کی مالیت ایک کروڑ سےزائد ہے، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں