تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کوروناویکسین: عالمی ادارہ صحت نے سنگین مسئلے کی طرف اشارہ کردیا

جنیوا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوروناویکسین کے استعمال کے باوجود 2021 میں وبا کے خلاف اجتماعی مدافعت کا حصول ناممکن ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اجتماعی طور پر کورونا کے خلاف مدافعت کا حصول 2021 میں ناممکن نظر آرہا ہے، اس کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے، ابھی احتیاطی تدابیر کے ذریعے وبا سے جتنا ہوسکے بچا جائے۔

دنیا بھر کے ممالک ویکسین کا استعمال اس خیال سے کررہے ہیں کہ آئند مہینوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے لیکن عالمی ادارہ صحت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے لیے سال لگیں گے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین سے متعلق خبردار کردیا

سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت مناسب مقدار میں ویکسین کی ضرورت ہے، مختلف اقدامات جیسے سماجی دوری، ہاتھوں کو دھونا اور فیس ماسک کو پہننا جاری رکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کے لیے ویکسین کی فراہمی میں وقت درکار ہے، تاہم سائنس دانوں کی جانب سے کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی ویکسین بنانا ایک شاندار پیشرفت ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ویکسین کی دستیابی تک عوامی صحت اور سماجی اقدامات کو پر عملدرآمد جاری رکھنا ہوگا، دنیا کے تمام ممالک تک ویکسین بتدریج پہنچے گی۔

Comments

- Advertisement -