کراچی: دہشت گرد تنظیم داعش کےلئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف سامنے آیا، سی ٹی ڈی نے فارنزک رپورٹ کے بعد ملزم عمر بن خالد اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجیٹل فارنزک رپورٹ میں ملزم عمر بن خالد اور اسکےساتھیوں کیخلاف شواہدمل گئے ، فارنزک رپورٹ کے بعد سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر بن خالد کو2020میں طارق روڈ سے حراست میں لیاگیاتھا ، جس کے بعد ملزم کےخلاف ثبوت نہ ہونے پر ذاتی مچلکے پررہا کیاگیا، ملزم عمر بن خالد سے 2 موبائل فونز قبضے میں لیکر فارنزک کیلئے بھیجے گئے تھے۔
ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے ساتھی جنید ، ضیا اور اویس بھی مقدمےمیں نامزد کیا گیا ہے ، مقدمےمیں نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان سیریا اور پاکستان میں دداعش کےدہشتگردوں سے رابطےمیں تھا اور مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتاتھا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ ملزمان سیریا اورپاکستان میں داعش کے دہشت گردوں سے رابطےمیں تھا اور مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتاتھا، فنڈنگ شام،ممکنہ طورپرپاکستان میں دہشتگردکارروائیوں میں استعمال ہونا تھی۔