جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چینی کی قیمتوں میں کمی اور کاشتکاروں کے حقوق کیلئے حکومت متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے صوبائی حکومت متحرک ہوگئی، گنے کی غیر قانونی خریداری میں ملوث71مڈل مین گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں غیرقانونی گنے کی خریداری میں 71 ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ 164مقدمات درج کیے گئے۔ جبکہ 266غیرقانونی کنڈے سیل اور 3لاکھ 20ہزار کے جرمانے بھی ہوئے۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران کرشنگ سیزن، اشیائےضروری بالخصوص چینی کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی، گھی کی قیمت میں بھی ہوش رُبا اضافہ

اجلاس کے دوران عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں اعتدال کے لیے درآمد کی اجازت دی جانی چاہیے، گندم درآمد کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، آٹے کی قیمت کم ہوئی۔ پھلوں، سبزیوں کی طلب اور رسد سے متعلق پیشگی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں حالیہ دنوں چینی کی قمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں