جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بنگلادیش: نکاح سے چند گھنٹے قبل لرزہ خیز واقعے نے رونگٹے کھڑے کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: بنگلادیش میں نکاح سے چند گھنٹے قبل دلہے کی پراسرار موت نے دل دہلادیے، نوجوان کی لاش ریلوے لائن کے قریب سے پائی گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بنگلادیش کے ضلع دیناج پور میں پیش آیا جہاں اسلام پور علاقے میں قائم ایک گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں لیکن بدقسمتی سے نکاح سے قبل دلہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے قاتل کی گرفتاری کے لیے تفیش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق دلہے کی لاش ریلوے لائن کے قریب سے پائی گئی، نامعلوم شہری نے لڑکے کے والد کو کال کرکے بیٹے کی موت کا بتایا اور آگاہ کیا کہ وہ لاش آکر لے جائیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ شام کے وقت لڑکے والے بارات لے کر ایک محلے سے دوسرے محلے میں جانے کے لیے گاڑی کو پھولوں سے سجارہے تھے، جہاں اس کا نکاح بھی ہونا تھا لیکن اس سے قبل ہی دلہے کو مار دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان کی لاش خون میں لت پت ملی تھی، واقعے کے بعد نوجوان کے گھر والوں اور لڑکی کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں