اشتہار

ٹوئٹر کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پرتشدد مظاہرے کے بعد 70 ہزار صارفین کے اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے پرتشدد جھڑپوں کے بعد اب تک ستر ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس معطل کیے جاچکے ہیں، اکاؤنٹس ان صارفین کے معطل ہوئے جنہوں نے غلط معلومات کا پرچار کیا اور پرتشدد واقعات کو ہوا دی جو ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ‌ مستقل طور پر بند، ٹرمپ کی ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید

- Advertisement -

انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈرز نے ٹوئٹر کے اصولوں وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کو بھڑکایا، لوگوں میں نفرت کو فروغ دیا اور گمراہ کن معلومات کو شیئر کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو غلط طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی جس پر ایکشن لیا گیا اور اکاؤنٹس ختم کیے گئے۔

خیال رہے کہ ممکنہ طور پر تمام متنازع اکاؤنٹس مستقل طور پر معطل کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں ٹوئٹر انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کا ذاتی اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بند کیا ہے۔ جواب میں ٹرمپ نے ٹوئٹر کو ڈیموکریٹ اور بائیں بازو کے انتہاپسندوں کی سازباز قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں