اشتہار

سعودی عرب: نجی کمپنیوں کے ملازمین کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے وژن 2030 کی روشنی میں لیبر مارکیٹ کی موثر حکمت عملی کیلئے قانون محنت میں مجوزہ ترامیم سے متعلق رائے طلب کرلی، جس کا مقصد نجی اداروں اور کمپنیوں کا فروغ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے وزارت کے اہداف حاصل کرنے، مزدوروں کو مثالی ماحول کی فراہمی کے لیے قانون محنت میں ترامیم کیلئے پیش کردہ آراء سے آگاہ کیا

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قانون میں ترامیم کےلیے پیش کردہ تجویز کے تحت حکام ایک ہفتے میں مزدوروں سے 40 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرواسکتے جبکہ ماہ رمضان المبارک میں مسلمان ملازمین کی ٹائمنگ میں تخفیف ہوگی۔

- Advertisement -

قانون میں ترامیم کےلیے پیش کردہ تجویز کے تحت خواتین ملازمین کو بچے کی پیدائش پر چودہ ہفتے کی پیڈ چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ آجر اور اجیر کی رضامندی سے اوورٹائم کے بجائے تنخواہ سمیت اضافہ تعطیلات بھی لی جاسکتی ہیں تاہم اگر سروس ختم ہورہی ہیں تو چھٹیاں نہ کرنے کو اوور ٹائم میں شمار کرکے اس کی ادائیگی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں