جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نیب اجلاس : جام خان شورو کیخلاف ریفرنس اورسہیل انورسیال کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام خان شوروکے خلاف ریفرنس اور سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا ،جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام خان شوروکے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی ، ریفرنس میں اسسٹنٹ کمشنرشاہ نوازسومرو ، ایڈیشنل ڈائریکٹرپی اینڈڈی سی حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی نامزد ہے ، ملزمان پر سرکاری اراضی پرقبضہ کرنے کا الزام ہے، ملزم نےقومی خزانےکو تقریبا5ارب روپےکانقصان پہنچایا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹربورڈآف انویسٹمنٹ اسلام آبادعادل کریم ، ڈائریکٹر بورڈآف انویسٹمنٹ اسلام آبادمحمد ایوب ، ڈائریکٹر بورڈ ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کسٹمزاسلام آبادفہدعلی ، ر ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کسٹمز اسلام آباد نعیم اعجاز اور سابق کمشنر انلینڈریونیوریجنل ٹیکس آفس کراچی سکندر اسلم کے  خلاف ریفرنس کی منظوری دی، ملزمان نے قومی خزانےکوتقریبا417.409 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

- Advertisement -

نیب کی جانب سے اسپیشل اینیشی ایٹوڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کےافسران کیخلاف انکویسٹی گیشنز اور سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال کےخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری بھی دی گئی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7انکوائریز کی منظوری دی گئی ، جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران،اہلکاروں دیگرکیخلاف انکوائری ، فدا خان،آفتاب خان، اویس مظفرٹپی اور  دیگر کیخلاف انکوائری ، سابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی کیخلاف انکوائری ، پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرفارواٹرسپلائی اینڈڈرینج اسکیمز کیخلاف انکوائری   ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کوئٹہ شعیب احمد گولا کیخلاف انکوائری، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ کیخلاف ودیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری شامل ہیں۔

اجلاس میں بلوچستان کیلئےہیلی کاپٹرکی پروکیورمنٹ کمیٹی کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری ، چیئرمین پی ایم ایس اسلم شاہ اور فشریز ڈیپارٹمنٹ ، بلوچستان  ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں