جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 15 جنوری کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اعلان سے متعلق ریجنل کوچ سے مشاورت کرلی گئی ہے۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم کی رائے بھی لی گئی ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔

مزید پڑھیں: “مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے”

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں