گھوٹکی : وڈیروں نے گیارہ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق معاشرے میں جدت آنے کے باوجود سندھ و پنجاب کے متعدد علاقے ایسے ہیں جہاں وڈیروں اور پنچائیت کی جانب سے بوسیدہ روایات کی روشنی میں فیصلے سنائے جاتے ہیں جو زندگیاں برباد کردیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک فیصلہ گھوٹکی کے وڈیروں نے سنایا ہے جس میں گیارہ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی ستارہ مہر اور عبدالشکور نے راولپنڈی کی عدالت میں شادی کی تھی، ستارہ مہر کا کہنا ہے کہ بااثر وڈیروں نے سیاہ کاری کے الزام میں قتل کا حکم جاری کیا ہے۔
ستارہ مہر نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود پولیس کوئی مدد نہیں کررہی، 15 جنوری کو سکھر کی عدالت میں پیشی ہے، خدشہ ہے کہ اسی دن مارے جائیں گے۔