لاہور: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیرقانون پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی لااینڈآرڈر کا اجلاس ہوا اس دوران دورہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کھلاڑیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر غور ہوا، کابینہ کمیٹی نے مختلف امور پر اتفاق کیا۔
راجہ پشارت کا کہنا ہے کہ ٹیم کو صوبے میں ہرجگہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
صوبائی وزیرقانون نے اجلاس کے دوران متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ صوبہ بھر میں جرائم کےخلاف بھرپوراقدامات کیے جائیں، دھند کے دوران بالخصوص رات کو پولیس گشت یقینی بنایا جائے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔