جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عامر ڈٹ گئے، دوٹوک جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فاسٹ بولر محمد عامر اپنے دوٹوک موقف پر ڈٹ گئے، وقاریونس اور مصباح الحق کے ہوتے ہوئے کھیلنے سے انکار کر دیا۔

صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں محمد عامر نے کہا کہ وقار اور مصباح نے صرف میڈیا میں آ کر کہا کہ میرے لیے دروازے کھلےہیں اگر میرے لئے دروازے کھلنے والی بات ہوتی توپہلے مجھ سے بات کرتے۔

- Advertisement -

محمد عامر نے کہا کہ میں پرفارمنس کی وجہ سےٹیم سے باہر نہیں ہوا مجھے انہوں نے آہستہ آہستہ سائیڈ لائن کرنا شروع کر دیا تھا، دیانتداری کی بات ہے ان کے ہوتے اب نہیں کھیل سکتا۔

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ تفصیلی ویڈیو جاری

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ معاملہ بہت آگے بڑھ چکاہے میں نہیں کہتا کہ پی سی بی انہیں کوچنگ سےہٹائے، مصباح اوروقار اچھےکھلاڑی رہے ، کوچنگ کےلیےالگ مائنڈسیٹ درکارہوتاہے یہ ضروری نہیں ہے کہ اچھا کھلاڑی اچھا کوچ بھی ہو۔

واضح رہے کہ عامر نے کہا  تھا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ریٹائرمنٹ نہیں لی، ٹیم مینجمنٹ نے لوگوں کے دماغ میں ڈالا میں ملک سے کھیلنا نہیں چاہتا، مکی آرتھر اور گزشتہ مینجمنٹ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر سپورٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں