جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جنوبی افریقی اسکواڈ میں تبدیلی، اجازت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی کرکٹ اسکواڈ کے مزید 2 ارکان کو پاکستان آمد کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔

جنوبی افریقی پلیئرز مارکو جینسن اور ایڈریان کی اسکواڈ میں شمولیت آخری وقت میں کی گئی ہے۔ دونوں ارکان 16 جنوری کونجی پرواز سےکراچی پہنچیں گے۔

ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا اجازت نامہ جاری کرتے ہوئے نوٹی فکیشن کا اجرا کیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی کراچی ٹیسٹ کھیلنے کے لیےآمد بھی 16 جنوری کو ہی ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں