آپ کے گھر پر اگر دعوت دیے بغیر خونخوار جانور آجائیں تو آپ کی کیفیت کیا ہوگی؟ یقیناً انہیں دیکھ کر بہت زیادہ خوف زدہ ہوجائیں گے۔
اسی طرح کا واقعہ جنوبی افریقا میں پیش آیا جہاں تعمیراتی شعبے سے وابستہ شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ جب گھر پہنچا تو دیکھا تو ایسا منظر دیکھا جسے دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی۔
بن بلائے مہمان کو دیکھ کر پہلے تو ڈیوڈ ڈی بیر اور اُن کی اہلیہ ماریسکا خوف زدہ ہوئیں مگر جب انہیں احساس ہوا کہ دروازہ بند ہے اور یہ اندر کمرے میں داخل نہیں ہوسکتے تو پھر دنوں نے تھوڑی ہمت کا مظاہرہ کیا۔
ڈیوڈ نے اس سارے منظر کی ویڈیو موبائل میں ریکارڈ کی اور پھر اسے انٹرنیٹ پر شیئر کردیا جسے ڈیلی میل نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے۔ڈیوڈ نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ہوئید سپرٹ نامی علاقے میں 1 لاکھ ڈالرز خرچ کر کے گھر تعمیر کروایا، جہاں انہوں نے خصوصی طور پر گارڈن بھی بنوایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے جب انہیں گنا شروع کیا تو اُن کی تعداد 6 تھی، جو بہت سست اور ڈرے ہوئے نظر آرہے تھے، جب انہیں دور سے بھگانے کا اشارہ کیا تو وہ وہاں سے ایک ساتھ بھاگ گئے۔
انٹرنیٹ پر جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے جبکہ کچھ نے کہا کہ اگر یہ صورت حال اُن کے سامنے پیش آتی تو شاید وہ بھاگ جاتے۔