جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی آذربائیجان کو مبارکباد، تعمیرِنو میں مدد کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے آزاد علاقوں کی تعمیرنو کیلئے مدد کی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اورعلاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے دوطرفہ سیاسی تعلقات کے بہترین معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تجارت اور توانائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے آذربائیجان کو مقبوضہ علاقوں کی آزادی میں حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی اور آزاد علاقوں کی تعمیرنو کیلئے مدد کی یقین دہانی کروائی۔

آذربائیجان کےوزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو صدر الہان کا خصوصی پیغام پہنچایا اور وزیراعظم سے حالیہ تنازع پر پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

جموں و کشمیر تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت اور یکجہتی کے عزم کے اظہار کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانےکافیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں