تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

گوجرانوالہ میں‌ ڈکیتی کی انوکھی واردات، مسلح افراد برگر چھین کر فرار

کبھی آپ نے سُنا ہے کہ مسلح افراد اسلحے کے زور پر کھانا چھین کر فرار ہوگئے، یقیناً نہیں سنا ہوگا مگر ایسی انوکھی واردات پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑمنڈی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات اُس وقت ہوئی جب موٹر سائیکل پر سوار 6 مسلح افراد نے ڈیلیوری بوائے کو روکا اور اُس سے برگر سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ مسلح افراد نے روک کر موبائل اور آرڈر کے برگر  مانگے، میں نے انکار کیا تو وہ زبردستی چھین کر لے گئے۔

پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات شروع کیں اور واردات کی فوٹیج حاصل کی۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی فوٹیج مین دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 مسلح ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جن میں سے ہر ایک پر تین بیٹھے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد کسی بڑی واردات کے لیے گھوم رہے تھے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ رائیڈر سے برگر و موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -