جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حمزہ علی عباسی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کے ساتھ ننھے مصطفیٰ عباسی کی ویڈیوکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضیلہ عباسی ننھے مصطفی کو ہاتھ میں چیز دے کر سنبھالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے صارفین نے پسند کیا اور ننھے مصطفیٰ کو دعائیں بھی دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی ، ان کی بہن فضیلہ عباسی کی مصطفیٰ عباسی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں