23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اجراء

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے گوجرانوالہ میں بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اغاز کر دیا گیا۔

بہت سے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ سیکھنے یا کرنے سے زیادہ مشکل کام ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہوتا ہے۔ اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان کرنے کے لیے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول میں مختلف پیچیدگیوں کو ختم کرنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، دفتر کے افتتاح کے موقع پر آر پی او ریاض نذیر گاڑا،سی ٹی او آصف صدیقی، ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف اور سی پی او سرفراز احمد فلکی بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر کو پنجاب حکومت کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہوگیا ہے۔

گوجرانوالہ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اجراء خوش آئند ہے اس سے شہریوں کو ٹریفک کے قوانین پر بہتر طریقے سے عمل پیرا ہونے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے طویل ترین قطار میں لگنا پڑتا تھا اور انہیں تصویر بنوانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کروانے کے لیے بھی کافی انتظار کرنا پڑتا تھا، اس کے علاوہ انہیں دیگر دستاویزات بھی پیش کرنا ہوتی تھیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں