جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا نے مزید 45 افراد کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 2417 افراد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 45 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں مزید 2417 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 34169 ہوگئی ہے، ملک بھر میں کرونا کے 4 لاکھ 69 ہزار 306 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

ملک میں پانچ لاکھ 14 ہزار 338 کرونا اب تک سامنے آچکے ہیں، سندھ میں دو لاکھ 31 ہزار 9953، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 953، کے پی میں 62719 اور اسلام آباد میں 39749 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 4882 اور بلوچستان میں 18575 کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا کے 8567 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے تاحال 10863 اموات ہوچکی ہیں، سندھ میں 3755، پنجاب 4370 افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کےپی 1762، اسلام آباد 449 ، بلوچستان میں 189 مریض جبکہ گلگت بلتستان میں 101، آزاد کشمیر میں237 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں 40359 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے کرونا کے 322 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں جبکہ ملک کے 630 اسپتالوں میں کرونا کے 2794 مریض زیر علاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں