جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

غذائی اجناس کو سب سے زیادہ کس نے نقصان پہنچایا؟ حکومتی سینیٹر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گذشتہ سال ملک کے طول عرض پر ٹڈی دل حملوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد غذائی اجناس کا کتنا نقصان ہوا؟ حکومتی سینیٹر نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومتی سینیٹر ولید اقبال نے ایوان کو بتایا کہ گذشتہ سال ملک بھر میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا، جو غذائی اجناس کے لئے شدید نقصان کا باعث بنا۔

ولید اقبال نے ایوان کا بتایا کہ ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود ساٹھ سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا، اس کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کرون کو بھی کنٹرول کیا، پاکستان کی ان کاوشوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ولیداقبال کا کہنا تھا کہ جنوری 2020 میں مہنگائی کی شرح14فیصدتھی، حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت جنوری 2021میں مہنگائی کی شرح7اعشاریہ9فیصد تک آگئی ہے، مہنگائی میں کمی کئی ماہ سے کئے جانے والے اقدامات کی بدولت ممکن ہوئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ سال پاکستان میں ٹڈی دل نے حملہ کیا تھا، جس کے باعث ملک کے چاروں صوبوں میں تیار فصلیں تباہ و برباد ہوئی تھی، این ڈی ایم اے کی کاوشوں کے باعث غذائی فصلوں کی دشمن ٹڈی دل کا خاتمہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں