اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی تاہم ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو پیش کردی گئی ، جس میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے کہ قیمتوں میں کم سے کم کتنا اضافہ کیا جائے؟ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں پر حتمی فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

- Advertisement -

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے سال نو کے آغاز پر بھی وزیراعظم نے اوگرا کی سمری جزوی مسترد کی تھی اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں