اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی، جس کے بعد ترقیاتی پیکج کی تیاری پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد ترقیاتی پیکج کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیراسد عمر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید کی ملاقات ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کےترقیاتی پیکچ کی تیاری کیلئے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، جس میں جی بی میں توانائی،انفرااسٹرکچر،سیاحت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوجوانوں کی ترقی،تعلیم،آئی ٹی،مواصلات شعبے ، جواہرات،معدنیات،نجی شعبےکی ترقی،تجارت،ای کامرس منصوبے ، خواتین کی ترقی، صحت، نرسنگ ، غربت کے خاتمے کی منصوبہ بندی بھی ترقیاتی پیکچ میں شامل ہیں جبکہ اسپتالوں میں بہتری، چھوٹی صنعت، زراعت اور لائیو اسٹاک کا فروغ ترجیح ہوگا۔

وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ پسماندہ طبقوں کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری، وزیراعظم کا ویژن ہے، گلگت بلتستان ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت پسماندہ رہ گیا، سی پیک کےباعث گلگت بلتستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرتاریخی ترقیاتی پیکج مرتب کررہے ہیں، جی بی کی ترقیاتی ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا رہا، وفاقی حکومت اور جی بی انتظامیہ ترقیاتی پیکج مرتب کرے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی علاقے کی ترقی کیلئے کام ہوگا۔

وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے کہا وفاق کااٹھایاگیا قدم جی بی کی عوام کیلئےخوش آئند ہے، پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے جی بی کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں