جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹک ٹاکر سیکڑوں افراد کی زندگیوں سے کھیلنے لگا (کمزور دل افراد نہ پڑھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں احمق ٹک ٹاکر نے سیکڑوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں، خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہ آیا اور شہریوں کی جانیں بچ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ برطانیہ کے علاقے بروملی میں پیش آیا جہاں ایک ٹک ٹاکر نے تصویر اور ویڈیو شوٹ کرنے کے لیے ریل کی پٹری پر گاڑی کھڑی کردی خوش آئند بات یہ ہے کہ اس موقع پر ٹرین ٹریک پر نہیں آئی بصورت دیگر جانی نقصانات ہوسکتے تھے۔

The terrifying footage shows a car parked in the middle of the tracks at The Oaks level crossing in Bromley Cross.

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصویر کی تصدیق کرتے ہوئے ٹاک ٹاکر کے اس بھیانک اقدام کی شدید مذمت کی اور قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا۔

تصویر میں ریلوے ٹریک پر کار اور ٹرائی پوڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹاک ٹاکر نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ‘کیا کوئی اس طرح تصاویر بنانے کے لیے میری طرح رسک لے سکتا ہے؟ ایسا کوئی نہیں کرے گا’۔

ریلوے انتظامیہ نے برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کی مدد سے ٹک ٹاکر کی تلاش اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ممکنہ طور پر احمق شہری پر بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں