جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان، تابش خان شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے،محمد رضوان ، عابدعلی، عمران بٹ، اظہرعلی، فوادعالم کو ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یاسرشاہ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان ، سعود شکیل ،حسن علی ،کامران غلام، ساجد خان، حارث رؤف ، محمدنواز،نعمان علی، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور تابش خان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ظفر گوہر، شان مسعود ، محمد عباس ،امام الحق ،شاداب خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

محمد وسیم نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کرنے کے لئے انڈر پریشرپر فارمنس اور میچ وننگ پر فارمنس کا بھی جائزہ لیا گیا، کارکردگی کی بنیاد پر محمد عباس کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، امام الحق کو بھی کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، حسن علی نے ڈومیسٹک میں انجری کےباوجود کم بیک کیا اور اپنی بیٹنگ کو بھی بہتر کیا۔

سعود شکیل کے حوالے سے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سعود شکیل کی کارکردگی روز بروز بہتر ہورہی ہے جبکہ آغا سلمان کی پچھلےسال کی طرح اس سال بھی پر فارمنس اچھی رہی، آغا سلمان بھی بولنگ بھی کرتے ہیں اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئے گئے نعمان علی میں میچ وننگ صلاحیت موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں