یوتھ فیسٹیول کرپشن ریفرنس میں نیب نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو نامزد کر دیا۔
یوتھ فیسٹیول کرپشن ریفرنس کی تحقیقات کے دوران نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیرکھیل رانا مشہود کو نامزد کیا ہے۔
اس حوالے سے نیب لاہور نے ریفرنس رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے جس کے مطابق رانا مشہود سے تحقیقات جاری ہیں اور سابق وزیر تعاون نہیں کر رہے۔
- Advertisement -
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2013 میں رانا مشہود کو یوتھ فیسٹیول کےانعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی، رانا مشہود نے غیرقانونی طورپر ادائیگی کے احکامات جاری کیے۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رانا مشہود کےاقدامات سےقومی خزانے کو 3 کروڑ 15 لاکھ کا نقصان ہوا۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ عثمان انور سمیت 7 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہے۔