متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نئی ایئرلائن آج سے رعایتی قیمت پر آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔
ابوظہبی کی نئی قومی فضائی کمپنی ویز ایئر آج سے اپنی پروازیں شروع کررہی ہے اور افتتاحی روز ٹکٹوں پر زبردست رعایت دی گئی ہے۔
- Advertisement -
کمپنی کی مشہوری کے لیے مسافروں کی توجہ مبذول کروانے کے لیے ابتدائی طور پر کرایہ 99 درہم رکھا گیا ہے۔
آج سے ابوظہبی اور دبئی سے 13 شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جس کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سستی ٹکٹیں 99 سے 219 درہم تک ہوں گی اور یہ پیشکش 15 فروری تک موثر ہوگی۔